Skip to product information
1 of 1

Shahi Panjeeri | شاہی پنجیری| مقوی اور خالص دیسی غذائی سپلیمنٹ

Shahi Panjeeri | شاہی پنجیری| مقوی اور خالص دیسی غذائی سپلیمنٹ

Regular price Rs.1,850.00 PKR
Regular price Sale price Rs.1,850.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

50 in stock

Weight
Quantity
  • Made With Care
  • 7 Days Easy Return
  • Fast Shipping

لباب آرگینکس کی شاہی پنجیری صحت بخش اور قیمتی اجزاء سے تیار کردہ ایک خالص دیسی غذائی سپلیمنٹ ہے، جو قدیم روایتی فارمولے کے مطابق مکمل طور پر گرائنڈ شدہ پاوڈر کی شکل میں پیش کی جاتی ہے۔ اس کی تیاری میں نمائش سے زیادہ غذائیت، افادیت اور معیار کو ترجیح دی گئی ہے۔

یہ شاہی پنجیری میٹھے کی مقدار نہایت کم رکھ کر تیار کی گئی ہے جبکہ تمام مقوی اجزاء فارمولے کے مطابق وافر مقدار میں شامل کیے گئے ہیں، تاکہ جسم کو حقیقی فائدہ حاصل ہو۔

شاہی پنجیری کے اجزاء

لباب آرگینکس کی شاہی پنجیری میں شامل ہیں:

 کاجو, پستہ, بادام, اخروٹ, مکھانہ, کدو مغز, سفید چنا, تل, زیرہ, سونف, الائچی, کلونجی, کالی مرچ, چینی (انتہائی کم مقدار), سوجی, دیسی جو, ہلدی, شہد, زیتون کا تیل, خالص دیسی گھی

تمام اجزاء اعلیٰ معیار کے ساتھ متوازن مقدار میں شامل کیے گئے ہیں۔

شاہی پنجیری کے فوائد

شاہی پنجیری ایک ہمہ گیر غذائی مرکب ہے جو:

• دماغی تھکاوٹ اور ذہنی دباؤ کم کرنے میں مدد دیتی ہے
• عام جسمانی کمزوری دور کرتی ہے
• اعصابی قوت کو بہتر بناتی ہے
• تازہ اور صالح خون کی افزائش میں معاون ہے
• جسم میں چستی اور طاقت پیدا کرتی ہے
• چہرے پر رونق اور قدرتی لالی لاتی ہے
• ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے بہترین متبادل غذا ہے
• مستقل استعمال مردانہ قوت کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے

یہ حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں، بچوں، بزرگوں، محنت مشقت کرنے والے افراد اور طلبہ و طالبات سب کے لیے مفید سمجھی جاتی ہے۔
مختصراً یہ ایک فیملی فوڈ سپلیمنٹ ہے جسے گھر کا ہر فرد استعمال کر سکتا ہے۔

طریقۂ استعمال

شاہی پنجیری مختلف طریقوں سے استعمال کی جا سکتی ہے:

• دن میں کسی بھی وقت 2 سے 3 چمچ کھائیں
• صبح یا شام نیم گرم سادہ دودھ کے ساتھ چٹکی چٹکی استعمال کریں
• رات سونے سے پہلے 2 چمچ نیم گرم دودھ میں ملا کر پی لیں
• آسانی سے ہضم ہونے والی غذاء ہے

احتیاطی ہدایات

مندرجہ ذیل افراد شاہی پنجیری اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں:

• کولیسٹرول کے مریض
• دائمی قبض
• یورک ایسڈ
• ہائی بلڈ پریشر

معیار اور پیکنگ

لباب آرگینکس کی شاہی پنجیری صاف، محفوظ اور ایئر ٹائٹ پیکنگ میں فراہم کی جاتی ہے تاکہ تازگی، خوشبو اور غذائیت برقرار رہے۔ معیار ہماری اولین ترجیح ہے۔

 

View full details